ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا : محکمہ موسمیات

Published On 28 May,2022 09:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے مختلف علاقوں اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملتان ،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں موسم گرم رہے گا، سندھ میں دادو،موہنجو دوڑو ،سکھر اور نوابشاہ میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پربارش کا امکان ہے۔
 

 

Advertisement