ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Published On 18 May,2022 09:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس، ملتان میں چوالیس، بہاولپور، ڈی جی خان میں پارہ چھیالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔ نوابشاہ، دادو، موہنجو دڑو میں درجہ حرارت سینتالیس تک جانے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقے سبی میں درجہ حرارت 49 تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 32 سے 34، قلات میں 28 سے 30، گوادر میں 37 سے 39، جیونی میں 35 سے 37، نوکنڈی میں 41 سے 43، تربت میں 45 سے 47، سبی میں 47 سے 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
 

Advertisement