اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لیپٹ میں آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گوادر میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 35 سے 37، قلات میں 30 سے 32، گوادر اور جیونی میں 33 سے 35، نوکنڈی میں 43 سے 45، تربت میں 44 سے 46، سبی میں 48 سے 50 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔