ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 07 May,2022 10:19 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ملک کے مختلف علاقوں کو آج سے گرمی کی لہر کا سامنا ہوگا۔ پنجاب میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سندھ میں سکھر، دادو، موہنجو داڑو میں شدید گرمی کا راج ہے۔ بلوچستان میں سبی، تربت اور نوکنڈی میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement