محکمہ موسمیات کی آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی

Published On 21 April,2022 08:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج، خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، سوات ، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
 

Advertisement