جنوبی افریقہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 45 افراد ہلاک

Published On 12 April,2022 11:25 pm

ڈربن:(دنیا نیوز) جنوبی افریقہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن اور قریبی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، ساحل پر واقع رہائشی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
 

Advertisement