ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 05 April,2022 08:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان میں سبی، تربت میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔