آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 01 April,2022 09:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت آٹھ سے دس ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں نوابشاہ، مٹھی، دادو، موہنجو دڑو میں موسم شدید گرم رہے گا۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔