ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

Published On 10 April,2022 08:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک رہے گا، جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، سندھ میں نوابشاہ، مٹھی، دادو اور موہنجوداڑو میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر،گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی موسم خشک رہے گا۔

بلوچستان میں کوئٹہ سمیت اکثر علاقے کی لیپٹ میں ہیں جنوبی اوروسطی اضلاع میں شدید گرم رہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت32، قلات میں 26، گوادر میں34، جیونی میں 33، نوکنڈی میں38، تربت میں42 ،سبی میں43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement