اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں آج بادل برسنے کی پیش گوئی

Published On 19 April,2022 08:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے آج اسلام آباد،لاہور،گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخو ا میں آج پشاور، سوات ، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔

سندھ میں لاڑکانہ،جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement