ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک، میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 29 April,2022 09:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کےمطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ رات کو بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔ سندھ میں بھی گرمی حدوں کو چھورہی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے نوابشاہ، مٹھی ، دادو، سکھر اور دیگر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بلوچستان میں تربت، سبی اور نوکنڈی میں بھی شدید گرمی پڑے گی۔
 

Advertisement