لاہور میں بوندا باندی اور ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا

Published On 22 April,2022 09:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بوندا باندی اور ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوامیں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی۔ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی آج مری، گلیات، پشاور، سوات میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔
 

Advertisement