کراچی: (روزنامہ دنیا) خوبرو اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کو وزن کم کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصویریں شیئر کیں جن میں وہ نہایت خوبصورت اور مختلف نظر آ رہی ہیں۔وزن کم ہونے کے سبب علیزے شاہ کے چہرے کے خدو خال میں بھی واضح تبدیلی آئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
اِن تصویروں پر مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ کو کچھ کھانے پینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی شکل ہی بگاڑ لی ہے ۔انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ نے ضرورت سے زیادہ ہی وزن کم کر لیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی معصومیت اور حقیقی چہرے کے خدو خال ہی کھو بیٹھی ہیں۔