پنجاب کے مختلف شہروں میں باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا

Published On 06 May,2022 09:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کر دی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے رت بدل دی۔ لاہور میں ابر کرم برسا، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو اور حسین بنا دیا۔ گرمی کی شدت بھی کم ہوگئی۔ بہاولنگر، شرقپور، منچن آباد اور دیگر کئی شہروں میں بھی صبح سویرے بادل برسے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائیں اور گرج کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement