ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی

Published On 08 May,2022 08:52 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ملک کے اکثر علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر ہیں، آج بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم شدید گرم رہے گا، سندھ میں نوابشاہ، دادو، موہنجو داڑو میں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں سبی، تربت اور نوکنڈی بھی شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر ہیں۔
 

Advertisement