ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Published On 21 May,2022 08:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ملتان اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت تینتالیس، بہاولپور میں پارہ چھیالیس تک جانے کا امکان ہے۔

سندھ میں موہنجو دوڑو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت اڑتالیس، دادو میں انچاس تک جانے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں سبی، نوکنڈی اور تربت شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
 

Advertisement