ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہے گا

Published On 26 May,2022 10:04 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں موسم گرم رہے گا، سندھ میں دادو، موہنجو داڑو، سکھر اور نوابشاہ میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پربارش کا امکان ہے۔
 

Advertisement