ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک، سندھ میں شدید گرم رہنے کی پیشگوئی

Published On 25 May,2022 09:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کی آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق جنوبی پنجاب میں آج بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں موسم گرم رہے گا، سندھ میں سکھر، موہنجو داڑو، دادو اور مٹھی میں درجہ حرارت سینتالیس تک جانے کی توقع ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

Advertisement