اسلام آباد میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان، ایس او پیز جاری

Published On 19 June,2022 12:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بچائو پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے مارکیٹوں ، دکانوں، پارک، ریسٹورنٹس اور شادی تقریبات کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے، دکانیں اور تجارتی مراکز رات نو بجے بند ہوں گے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کی مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈی سی عرفان نواز کا کہنا ہے کہ مارکٹیں ، دوکانیں ، گودام ، شاپنگ مالز ، رات نو بجے بند ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز ، شادی کی تقریبات ، لائٹنگ دس بجے تک بند ہو جائیں گی۔ تمام ریسٹورنٹس ، کلبز ، پارک ، سینما ، تھیٹرز کے لیے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہنے کا وقت مقررکیا گیا ہے تاہم ایمبولینس سروس ، طبی مراکز ، پیٹرول پمپس ، بس اڈے ، تندور ، دودھ دہی کی دوکانیں اور سبزی منڈی مستثنی ہوگی۔
 

Advertisement