توانائی بحران، محکمہ داخلہ سندھ نے ایک اور ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا

Published On 21 June,2022 03:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت ملک بھر میں توانائی بحران کے تناظر میں محکمہ داخلہ سندھ نے ایک اور ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ترمیمی اور وضاحتی نوٹیفکیشن میں عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسٹمرز سپورٹ سینٹرز، کالز سینٹرز، کورئیر سروسز، ٹائرشاپس پرپابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، سوفٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ایمبولینس سٹیشنز اور بس اڈے پابندی سے مستشنی ہونگے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے چھوٹی بڑی مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
 

Advertisement