عمران خان عالمی نہیں، فضل الرحمان کی سازش نے تم کوگرایا: سربراہ جے یو آئی ف

Published On 25 June,2022 11:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت ناجائزاوردھاندلی سے آئی تھی۔ آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، امریکا نے بھی دھمکی آمیز خط کے بیا نیے کو یکسر مسترد کر دیا۔ عمران خان پہلے سازش والا خط لہراتا رہا،پھرکہا قتل کی سازش ہو رہی ہے، تمہیں کس نےمارناہے، سکیورٹی اداروں نے بھی کہہ دیا جھوٹ بول رہا ہے، عالمی نہیں،فضل الرحمان کی سازش نےتم کوگرایا۔

 

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے آزمائشوں کا مقابلہ بڑی بہادری سے کیا، ہمارے اکابرین نے قابل قدر دینی خدمات سر انجام دیں، ہمیں اپنی تاریخ پرتوجہ دینی چاہیے، اسلاف کی قربانیاں ہماری رہنمائی کرتی ہیں، ہماری جدوجہد اپنے نظریئے، عقیدے اورنصب العین کی بقا کے لیے ہے، امریکا، مغربی دنیا اسلام کے خاتمے کے لیےاپنی توانائیاں استعمال کررہے ہیں، ہمارے سیاست دان مفاد اور اقتدارپرست بھی ہوتے ہیں، آج نشانے پر ملکی آئین ہے، آئین میثاق ملی ہیں، پشاورجلسے میں کہا تھا ہمیں دنیا کے ایجنڈے کو سمجھنا ہوگا، نائن الیون کے بعد امریکا اپنا نظریہ دے چکا ہے۔

جے یو آئی ف کے امیر نے کہا کہ پاناما کا مسئلہ سیاسی عدم استحکام کے لیے آیا تھا، 27 جولائی کوہم نے تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کیا، 2018ء کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی تھی، اتحاد میں تھوڑی بہت تھوڑ پھوڑ آتی رہی، ہم سب ایک پلیٹ فارم پراکٹھے ہوئے تاکہ ملک کو بچایا جاسکے، اب سمجھ آگیا ہوگا تمام سیاسی قوتوں کوایک جگہ اکٹھا ہونا کیوں ضروری تھا، ایسی قیادت کومسلط کیا گیا جس نے سی پیک کوروکا، سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو ناکام بنانا پاکستان کومعاشی لحاظ سے کمزوربنانا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے سی پیک کے پورے منصوبے کوتباہ وبرباد کردیا ہے، اگرگزشتہ حکومت مزید قائم رہ جاتی توآج شائد ہم دعا خیرکہہ رہے ہوتے۔ گزشتہ حکومت ناجائزاوردھاندلی سے آئی تھی۔ ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، گوادر منصوبے کوتباہ و برباد کر دیا گیا، امریکا نے بھی دھمکی آمیز خط کے بیا نیے کو یکسر مسترد کر دیا، سی پیک کوناکام بناناپاکستان کومعاشی لحاظ سےکمزوربنانا تھا، بیرونی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس دلدل میں قوم دھنس گئی تھی نکالنےمیں وقت لگےگا، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں ہورہا؟ ہم ملکی مفادپرسمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان پہلے سازش والا خط لہراتا رہا،پھرکہا قتل کی سازش ہورہی ہے،تمہیں کس نےمارناہے، سکیورٹی اداروں نےبھی کہہ دیا جھوٹ بول رہا ہے، آپ نے معاشی عدم استحکام عمران خان کی حکومت میں دیکھ لیا، امن اورمعیشت ایک دوسرے سے وابستہ ہیں، امن کے بغیرمعاشی ترقی نہیں ہوسکتی، عمران خان کوپیغام دینا چاہتا ہوں، عالمی نہیں،فضل الرحمان کی سازش نےتم کوگرایا۔