آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 20 May,2022 10:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام فیصلے قومی حکومت کے مشاورت سے کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی مشاورت سے کریں گے، پاکستان پہلے ہے اور سیاست بعد میں ہے اور آئندہ بھی تمام اقدامات پاکستان کی بہتری کے کیے کریں گے نہ کہ دوسروں کی طرح دو ٹکے کی سیاست کے لیے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ قومی حکومت ہی ملک کو اس قوم کو سابق حکومت کے بنائے ہوئے بھنور میں سے نکال سکتی ہے۔

Advertisement