امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Published On 06 July,2022 07:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے بلاول بھٹوزرداری سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس کی تصدیق وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ پر کی۔

انہوں نے ٹویٹر پرلکھا کہ آج امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے باہمی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع کی جائے گی، ہمیں اپنے عوامی سطح کے اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کو فروغ دینا چاہیے۔
 

Advertisement