لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں، آمروں اور بزدلوں نے میری والدہ کو قتل کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے اپنی والدہ اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
On the longest day of the year, we remember Shaheed Benazir Bhutto on what would have been her 69th Birthday. She fought for 30+ years for the restoration of democracy, economic emancipation of the poor and for the peaceful message of Islam. 1/2 #HappyBirthdaySMBB pic.twitter.com/7dbNi0OZcw
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 21, 2022
بلاول نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سال کے طویل ترین دن، ہم شہید بے نظیر بھٹو کو انکی 69ویں سالگرہ کے موقع پر یاد کر رہے ہیں،انہوں نے جمہوریت کی بحالی، غریبوں کی معاشی آزادی اور اسلام کے پرامن پیغام کے لیے 30 سال تک جدوجہد کی۔
Terrorist, dictators & cowards have assassinated her. But, she lives on in the hearts & minds of the people of her country & across the world. In life she was Benazir, in death she is Benazir. To her assassins we say; “Tum zinda ho kr murda ho, wo mar kr phir bhi zinda hai.” 2/3 pic.twitter.com/eGPOXcuwjV
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 21, 2022
بلاول بھٹو نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ دہشت گردوں، آمروں اور بزدلوں نے انہیں قتل کیا ہے۔ لیکن، وہ اپنے ملک اور پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں زندہ ہے۔ زندگی میں وہ بے نظیر تھیں، موت میں بے نظیر ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے ویڈیو شیئر کی، جس کے کیپشن میں بلاول نے لکھا کہ اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کیپشن مزید لکھا کہ ہماری لیڈر، شہید محترمہ بینظیر بھٹو
Happy birthday to my mother, our leader, Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto. #HappyBirthdaySMBB https://t.co/PaSdGsSl5x 3/3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 21, 2022