امید ہے معائنہ ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان گرےلسٹ سےنکل جائے گا: بلاول

Published On 19 June,2022 02:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایکشن پلانز کی تکمیل پر فیٹف کامتفقہ اعتراف قابل قدر، امید ہے معائنہ ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ اہداف پورے کرنے پر پوری ٹیم تعریف کی مستحق ہے، فیٹف کے اقدام سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کے ایکشن پلان مکمل کئے، مستقبل میں بھی عملدرآمد جاری رکھیں گے۔
 

Advertisement