بارشوں سے کراچی بدحال، پلاننگ کیوں نہیں کی، وسیم اختر سندھ حکومت پر برس پڑے

Published On 12 July,2022 02:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے، کہتے ہیں بارش کے بعد کراچی کی بدحالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود سندھ حکومت نے پلاننگ کیوں نہیں کی۔ عوام پوچھ رہے ہیں ان کا دیا ہوا ٹیکس کہاں جاتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق میئر کراچی نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کی مگر منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ ایک مہینے پہلے نالوں کی صفائی کیوں نہیں کی گئی، شہر سے کھلواڑ کیوں کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کراچی کو چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، بلدیاتی اداروں کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کئے جا رہے، صوبائی حکومت ہی تمام وسائل پر قابض ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل پرنوکریاں دیں گےتوایساہی ہوگا۔ وسیم اختر نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کراچی کوتباہی کےدہانےپرلےجاچکےہیں، کراچی کامینڈیٹ ایم کیوایم کےپاس ہے، آپ نےکہاتھاایک دوسرےکےمینڈیٹ کااحترام کریں گے، ایڈمنسٹریٹرکراچی نےاپنی نااہلی کااعتراف کیا، آپ نےسارے فنڈز اپنےپاس رکھےہوئےہیں، آصف زرداری اوربلاول بھٹوسندھ حکومت کی نااہلی دیکھیں، سندھ حکومت مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے۔
 

Advertisement