کورونا کی چھٹی لہر میں تیزی، مزید 236 افراد وائرس میں مبتلا

Published On 13 July,2022 09:09 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 15 ہزار 191 ٹیسٹ کئے گئے، 236 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق 152 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 1.55 فیصد رہی۔
 

Advertisement