اسلام آباد:(دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے چار موبائل لیبارٹریز پاکستان کے حوالے کردی گئیں۔
پاکستان میں قومی ادارہ صحت کو امریکی موبائل سیفٹی لیب حوالگی کی تقریب سے خطاب میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات اور وسائل کو بروئے کار کا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے چار جدید ترین موبائل لیب کی فراہمی ایک بروقت امداد ہے، جدید ترین موبائل لیب کے استعمال کو بھر پور یقینی بنائیں گے۔