اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وار میں ایک بار پھر تیزی آنے لگی ہے، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے تجاوز بھی کرگئی جبکہ مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 305 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 818 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔
COVID-19 Statistics 02 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 2, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,305
Positive Cases: 818
Positivity %: 4.47%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 126
محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4.47 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ 126 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔