کورونا پھر سر اٹھانے لگا، مزید 2 افراد جاں بحق، 382 نئے کیسز رپورٹ

Published On 27 June,2022 10:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کا خطرہ پھر سر اٹھانے لگا، مہلک وائرس کے شکار مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین سو بیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ ستاسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وبا کے کیسز میں دوبارہ اضافے کے سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار دے دیا۔ سول ایوی ایشن کے مطابق فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کورونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
 

Advertisement