کورونا کی چھٹی لہر میں شدت، 24 گھنٹے کے دوران مزید 309 افراد میں وائرس کی تصدیق

Published On 24 June,2022 09:27 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی چھٹی لہر کی شدت بڑھنے لگی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 2 اعشاریہ 22 فیصد پر آ گئی، ملک بھر میں مزید 309 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ24 گھنٹےکےدوران 13 ہزار 941 کوروناٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 309 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 2.22 فیصد ہو گئی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےکوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کوروناسےمتاثر 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کے ممکنہ پھیلاو کے سبب ڈی جی ہیلتھ سندھ نے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی ہے، انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر کا پابند کیا جائے۔
 

Advertisement