ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کورونا کا شکار ہو گئے۔ اس بات کا اعلان جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔
جسٹن ٹروڈو نے لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس لیے وہ خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے کے باعث ان کی طبیعت بہتر ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں بھی جسٹن ٹروڈو کورونا کا شکار ہو گئے تھے۔ گزشتہ ہفتے جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر سے بھی ملاقات کی تھی تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کا قریبی رابطہ نہیں ہوا۔