اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈا میں امریکا جیسے فائرنگ واقعات کی روک تھام کیلئے ہینڈ گن کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہینڈ گنز کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کے پیش نظر پابندی لگانا ناگزیر تھا۔ پابندی سے شوٹنگ مقابلوں، سکیورٹی گارڈز اور اولمپک ایتھلیٹس کو مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق وہ کینیڈین شہری جن کے پاس پہلے سے ہینڈ گن ہے، انہیں ہتھیاررکھنے کی اجازت ہو گی۔