بھارت میں ایک مرتبہ پھر کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

Published On 16 June,2022 04:50 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کئی ماہ بعد ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔

 بھارتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 12 ہزار 213 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ یہ روزانہ بنیادوں پر پچھلے چار ماہ کے دوران ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ان بارہ ہزار سے زائد نئے کیسز میں سے چار ہزار سے زائد صرف ریاست مہاراشٹر میں رجسٹر کیے گئے۔ دہلی میں مسلسل دوسرے روز نئی کورونا انفیکشنز کی یومیہ تعداد ایک ہزار سے زائد رہی۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس اب تک مجموعی طور پر پانچ لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو سے زائد انسانوں کی جان لے چکا ہے۔

Advertisement