کورونا کے وار: 24 گھنٹوں میں مزید 67 افراد میں وائرس کی تصدیق

Published On 02 June,2022 09:36 am

اسلام آباد : (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹے کےدوران 15 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جس میں مزید 67 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ کورونا سے متاثر 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بلوچستان میں کورنا وائرس کا 24 گھنٹوں میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح صفر ہو گئی، کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار497 ہے۔

محکمہ صحت کوئٹہ کے مطابق اب تک 15 لاکھ 6 ہزار 343 افراد کی سکریننگ میں سے 5 لاکھ 9 ہزار 440 رپورٹس منفی آئیں، 35 ہزار 120 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، بلوچستان میں کورنا کے فعال کیسز کی تعداد 03 ہے، وائرس سے 378 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں 53 کروڑ 35 لاکھ 61 ہزار 491 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 63 لاکھ 15 ہزار 756 ہو گئی جبکہ 50 کروڑ 44 لاکھ 27 ہزار 785 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
 

Advertisement