نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں پر نئی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دو ہزار بیس اور اکیس کے دوران ڈیٹا کے برعکس چودہ اعشاریہ نو ملین زیادہ اموات ہوئیں۔
ڈبلیو ایچ اوکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کووڈ 19 سے 47 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے جو سرکاری ریکارڈ سے تقریباً 10 گنا زیادہ ہیں تاہم سرکاری اعدادوشمارکے مطابق انڈیا میں 5 لاکھ سے زائد افراد خطرناک وائرس سے مارے جاچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی سابق حکومت کے دور میں سرکاری اعدادو شمار سے 8 گنا زیادہ اموات ہوئیں، جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھپانے میں صرف بھارت یا پاکستان ہی نہیں بلکہ مصر اور میکسیکو سمیت کئی دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔