کورونا کیسز، ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کمشنر کراچی کو ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خط

Published On 24 June,2022 03:25 pm

کراچی : (احسن چانڈیو) کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوٸے ڈی جی ہیلتھ سندھ نے کمشنر کراچی کو ایس او پیز پر عمل در آمد کرنے کے لٸے خط لکھ دیا۔

ملک میں کرونا کی ممکنہ چھٹی لہر کو مد نظر رکھتے ہوٸے ڈی جی ہیلتھ سندھ نے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے سب ویرینٹ بی اے 4 اور بی اے 5 کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

جبکہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، ڈی جی ہیلتھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر کے لیے پابند کر کریں، ماسک پہننا اور سماجی فیصلے کو لازمی قرار دیا جائے۔

انہوں نے خط میں مزید کہا کہ انڈور تقریبات کو 300 اور آوٹ ڈور میں400 لوگوں تک محدود کیا جائے، اور شاپنگ مالز، جمز، مزارات میں داخلے سے قبل لازمی ویکسینیشن کارڈ چیک کیا جائے، اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف 70 فیصد لوگوں کو اجازت دی جائے۔
 

Advertisement