کورونا کی نئی لہر سے کیسز میں اضافہ، مزید 694 مریض سامنے آ گئے

Published On 01 July,2022 08:30 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کی نئی لہر سے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، چھ سو چورانوے نئے مریض سامنے آگئے۔

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح تین اعشاریہ نو تین فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 694 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا کے سترہ ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے، موذی مرض سے متاثر ایک سو ایک مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 

Advertisement