لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے سبب ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
این آئی ایچ کے مطابق مہلک وائرس کے مزید تین سو تینتیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ چار دو ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیرہ ہزار سات سو اُنسٹھ ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں پچاسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 28 June 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 28, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,759
Positive Cases: 333
Positivity %: 2.42%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 85
واضح رہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ سامنے آئی ہے، حکومت کو اس حوالے سے بروقت سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔