لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے سبب چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 755 ٹیسٹ کئے گئے۔ چھ سو پچاس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایک سو اڑتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔