اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید دو افراد لقمہ اجل بن گئے، 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 390 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 2.24 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
COVID-19 Statistics 14 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 14, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,397
Positive Cases: 390
Positivity %: 2.24%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 175
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے جب کہ 175 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔