زیارت: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

Published On 15 July,2022 04:34 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے زیات میں آپریشن کیا جس میں 5 دہشگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن زیارت کے قریب پہاڑوں پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی پر کیا گیا، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس سے حوالدار خان محمد جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد بھی مارے گئے، دوسری جانب علاقے میں مغوی شہری عمر جاوید کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
 

Advertisement