شمالی وزیرستان: پاک فوج کا امن دشمنوں کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

Published On 13 July,2022 12:28 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج نے شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 امن دشمن مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، دہشتگردوں سےاسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردسکیورٹی فورسزپرحملوں سمیت مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
 

Advertisement