اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے، 4 ماہ بعد ایک ہی روز سب سے زیادہ 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کیسز میں مسلسل تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 737 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 16 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 16, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 22,451
Positive Cases: 737
Positivity %: 3.28%
Deaths: 10
Patients on Critical Care: 189
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.28فیصد ریکارڈ کی گئی۔