زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سابق صدر وکٹری کا نشان بناتے واپس روانہ

زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سابق صدر وکٹری کا نشان بناتے واپس روانہ

آصف زرداری چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے اور ان کے ساتھ ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کی، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کے خاندان کے افراد بھی شامل ہوئے، آصف زرداری ملاقات کے بعد فتح کا نشان بناتے ہوئے شجاعت حسین کی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے۔