لاہور:(دنیا نیوز) وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مونس الٰہی عادت سے مجبور جھوٹ اور فریب سے کام لے رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے عطا تارڑ نے لکھا کہ آپ کے پارلیمانی پارٹی کے خط کی غیر قانونی حیثیت اپنی جگہ، یہ خط جعلی اور آج جاری کیا ہوا لگتا ہے، اگر کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو اس کی خبر اور ویڈیو کیوں نہ جاری کی گئی۔
Legality of this letter side; this is an afterthought. Election campaign was going on since weeks and you held parl party meeting yesterday??? No news or footage was given? What a shame. Total lies and a fake a letter, typical Moonis Elahi https://t.co/zZ2zfvGHHu
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 22, 2022
وزیر داخلہ پنجاب نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ الیکشن کیمپین بہت عرصے سے چل رہی تھی اور اجلاس کا خیال آپ کو الیکشن سے ایک دن پہلے آیا، یہ رن آف الیکشن ہے، آپ نے تسلیم کر لیا کہ پارلیمانی پارٹی کا کوئی اجلاس ہوا ہی نہیں تھا۔