ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ وزیر قانون کی خواہش پر تبدیل کیا گیا، فواد چودھری کا الزام

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ وزیر قانون کی خواہش پر تبدیل کیا گیا، فواد چودھری کا الزام

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ کل سے الیکشن کمیشن نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے حکومت بہت خوش ہے، کل حکومتی اتحاد نے 12 پریس کانفرنسز کیں، آج صبح سے بھی پریس کانفرنس کا سلسلہ جاری ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اتنی عجلت میں فیصلہ دیا جس کا پی ڈی ایم نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا، زیر التوا کیسز کے دوران چیف الیکشن کمشنر کیسے ملاقات کرسکتے ہیں ، کل تحریک انصاف اس کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گی، الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں کہ حکومت کو ریفرنس بھجوائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کیخلاف ریفرنس دائر ہوچکے ہیں وہ کیسے فیصلے پر دستخط کرسکتے ہیں؟ ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے، آپ تحریک انصاف اور عمران خان پر پابندی نہیں لگا سکتے۔