کراچی: (دنیا نیوز)سندھ کے دو وزرا سعید غنی اور شہلا رضا نے استعفیٰ دے دیا۔
وزیر محنت و افرادی قوت بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کیلئے وزارت سے مستعفی ہوئے، وزیر ترقی نسواں نے بھی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔
سعید غنی اور شہلا رضا نے اپنا استعفی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دیا جس کے جلد منظور ہونے کے امکانات ہیں۔