اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیئے، دوسروں کی بیماری پر تماشے لگانے والا آج خود تماشے کر رہا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز گل میڈیکل رپورٹس کا مذاق اڑا رہے ہیں، ان کی اصل میڈیکل رپورٹ آگئی ہے، اب ایکٹنگ نہ کریں اور جیل جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اصل ڈاکٹروں کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ گندی گفتگو کا ڈاکٹر ڈرامے کر رہا ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں۔