اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 5 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ 5 سے زائد افراد کے کسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے، ہر قسم کے اجتماع، جلسے، جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔
اسلام آباد میں 5سے زائد افرادکسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) August 19, 2022
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سےیہ پابندی 23جولائی2022سے عائد ہے.ہر قسم کی Gathering جلسے اور جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔@ICTA_GoP @ICT_Police @DrMAbdullahTab1 pic.twitter.com/lLcwfEYnHZ
ڈی سی نے مزید کہا کہ کسی بھی جگہ پر جلسے جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر 5 سی زائد افراد اکٹھے نہ ہوں، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔